The Weather Channel

The Weather Channel بطور موسم کی خدمات کا فراہم کنندہ

ہیلو! weather.com ویب سائٹ، The Weather Channel موبائل ایپ، اور موسم سے متعلق دیگر ایپلیکیشنز The Weather Channel کی زیر ملکیت ہیں اور وہی انہیں شائع کرتا ہے۔ لیکن بعض اوقات، The Weather Channel موسم کی ہماری معلومات ان دیگر کمپنیوں کو فراہم کرتا ہے جو موسم کی وہ معلومات آپ کے سامنے خود اپنی ویب سائٹ، موبائل ایپ اور دیگر ایپلیکیشنز میں پیش کرتی ہیں۔ یہ صفحہ بتاتا ہے کہ The Weather Channel ان مخصوص حالات میں آپ کا ڈیٹا کس طرح استعمال کرتا ہے۔ دوسری کمپنی کی ویب سائٹ، موبائل ایپ، یا دیگر ایپلیکیشن کے ذریعے آپ کے ذاتی ڈیٹا کی جمع آوری، استعمال، اور/یا شیئرنگ کے بارے میں دیگر تمام استفسارات کیلئے، براہ کرم اس کمپنی کی رازداری کی پالیسی کا جائزہ لیں۔

اگر ہمیں چند قابل شناخت فارمیٹس میں حسب مرضی مقام جیسے زپ کوڈز، شہر کے نام، یا جغرافیائی کوڈز (عرض البلد/طول البلد) دیے جائیں تو The Weather Channel کی ڈیٹا کی تقسیم کے نظام کسی حسب مرضی مقام کیلئے موسم کی معلومات خود بخود فراہم کر سکتے ہیں۔ مقام کا ڈیٹا آپ کی زیر استعمال ایپلیکیشن کے ذریعے ہمیں خود بخود فراہم کیا جا سکتا ہے یا آپ تلاش کے ذریعے ایک مقام ٹائپ اور منتخب کر سکتے ہیں، اس لحاظ سے کہ دیگر کمپنی نے اپنی ویب سائٹ یا ایپلیکیشن کس طرح تیار کی ہے۔ بہر صورت، The Weather Channel مقام کے ڈیٹا کو کلی طور پر آپ کو اس مقام کیلئے موسم کی معلومات مہیا کرنے کے مقصد سے ہی استعمال کرے گا۔ (براہ کرم نوٹ کر لیں کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دیگر کمپنی کی ویب سائٹ یا ایپلیکیشن آپ کے مقام کا ڈیٹا دیگر مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرتی ہے، لہذا مزید معلومات کیلئے دیگر کمپنی کی رازداری کی پالیسی سے رجوع کریں۔) جہاں مطلوب ہو وہاں، آپ جو آپریٹنگ سسٹم (OS)، براؤزر، یا موبائل ایپ استعمال کر رہے ہیں وہ آپ کے مقام کا ڈیٹا استعمال کرنے کی اجازت طلب کر سکتے ہیں یا آپ کو یہ نوٹس دکھا سکتے ہیں کہ آپ کے مقام کا ڈیٹا استعمال کیا جا رہا ہے۔ آیا ایسا ہوتا ہے اس کا انحصار آپ کے زیر استعمال OS، براؤزر، یا ایپ پر اور اس امر پر ہوگا کہ آیا آپ نے اس سے پہلے اجازت دی ہے اور یا اس سے پہلے نوٹس کو دیکھا ہے۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ آپ جو OS، براؤزر، یا ایپ استعمال کر رہے ہیں اس کی ملکیت چونکہ The Weather Channel کو حاصل نہیں ہے یا وہ اس کا نظم یا اس کی دیکھ بھال نہیں کرتا ہے، لہذا ہم اس امر کو کنٹرول نہیں کر سکتے کہ آیا اور کس وقت آپ کا مقام استعمال کرنے کی اجازت کیلئے آپ کو نوٹس یا درخواست موصول ہوتی ہے۔

جس طرح لوگ ایک دوسرے کو ڈاک کے پتے کے بغیر خطوط نہیں بھیج سکتے، اسی طرح انٹرنیٹ پر موجود آلات IP پتہ کے بغیر مواصلت نہیں کر سکتے۔ اس وجہ سے، دیگر کمپنی کی ویب سائٹ یا ایپلیکیشن ایک IP پتہ استعمال کرتی ہے تاکہ ہم آپ کے آلہ پر موسم کی معلومات فراہم کر سکیں۔ دیگر کمپنی اس وقت آپ کے آلہ کو تفویض کردہ IP پتہ یا اپنے داخلی نظاموں کا IP پتہ استعمال کر کے The Weather Channel سے مواصلت کر سکتی ہے۔ بہر صورت، The Weather Channel IP پتہ کو کلی طور پر آپ کو موسم کی معلومات مہیا کرنے کے مقصد سے ہی استعمال کرے گا۔

آپ یہ جاننے کے خواہاں ہو سکتے ہیں کہ،"The Weather Channel کی رازداری کی پالیسی مجھ پر کیوں لاگو ہوتی ہے؟" The Weather Channel کی رازداری کی پالیسی صرف تبھی لاگو ہوتی ہے جب کوئی صارف The Weather Channel کی شائع کردہ اور اس کی زیر ملکیت سائٹ، موبائل ایپ، یا دیگر ایپلیکیشن ملاحظہ کرتا ہے۔

Hidden Weather Icon Masks
Hidden Weather Icon Symbols